فیصل آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں از سر نو مقرر ، کونسی کونسی مہنگی اور سستی؟؟

فیصل آباد(آن لائن)

ضلعی انتظامیہ نے تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں وتاجروں اورصارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے مختلف اشیائے ضروریہ کی تھوک و پرچون کی الگ الگ قیمتیں نئے سرے سے مقررکی ہیں، ایک کلو گرام چینی کی پرچون قیمت 84 روپے ہوگی،بڑا گوشت تحصیل سٹی میں 400روپے،چھوٹا گوشت تحصیل سٹی میں 850 روپے،روٹی 100گرام وزنی 6روپے فی عدد،روٹی خمیری 7روپے،نان 10روپے فی عدد اہوگا،

آن لائن کے مطابقاس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ کی موجودہ بازاری قیمتوں اور ان کی دستیابی کے نرخوں کے اتارچڑھاؤ کاجائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر عام مارکیٹوں کے لئے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کی گئیں جس کے مطابق ایک کلو گرام چینی کی پرچون قیمت 84 روپے ہوگی۔بیسن کی تھوک قیمت 125روپے فی کلو گرام جبکہ پرچون قیمت 130 روپے برقرار رکھی گئی۔دال چنا،مونگ اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے اورمتعدد اشیاء ضروریہ کی سابقہ قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق چنا سفید موٹا126روپے فی کلو گرام اور 130روپے فی کلوگرام،چنا سفید باریک 118روپے اور 124روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ موٹا115 روپے اور 120روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ باریک 108 روپے اور 113 روپے فی کلوگرام،دال چنا موٹی 120روپے اور 125روپے فی کلوگرام،دال چنا باریک 114روپے اور120 روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری بغیر دھلی 172 روپے اور 178 روپے فی کلوگرام،دال ماش دھلی ہوئی غیر ملکی 230 روپے اور 240 روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی غیر ملکی 210روپے اور 218 روپے فی کلوگرام،دال مسور موٹی 124روپے اور 130روپے فی کلوگرام،دال مسور باریک135 روپے اور 140 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگی۔

چاول سپر باسمتی(نیو) 110 روپے اور115روپے فی کلوگرام،سپر باسمتی (پرانا)120 روپے اور 125 روپے فی کلوگرام،چاول ٹوٹا47روپے اور 50 روپے فی کلوگرام،چینی کی قیمت 84روپے فی کلوگرام،دودھ 90روپے فی کلوگرام،دہی 95روپے فی کلوگرام،چھوٹا گوشت تحصیل سٹی میں 850 روپے جبکہ باقی تحصیلوں میں 800 روپے،بڑا گوشت تحصیل سٹی میں 400روپے باقی تحصیلوں میں 375 روپے فی کلوگرام،روٹی 100گرام وزنی 6روپے فی عدد،روٹی خمیری 7روپے،نان 10روپے فی عدد اور برف 5 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔پھل اور سبزیوں کے نرخ روزانہ منڈیوں میں نیلامی کی بنیاد پر جبکہ پولٹری پراڈکٹس کے نرخ محکمہ لائیوسٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کی مشاورت سے روزانہ صبح 7 بجے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو برائے تشہیر مہیا کرے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے تاجروں ودکانداروں سے کہا کہ ماہ صیام میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سابقہ شاندار روایات کو پروان چڑھائیں، گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چھاپے مارنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اورناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ نرخوں کی اوورچارجنگ سے متعلق شکایت ٹال فری نمبر 080002345 پر کال یا قیمت پنجاب ایپ پر درج کرائیں جس کا فی الفور ازالہ کیا جائے گا۔ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر،زراعت، انڈسٹریز، فوڈ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، لیبر اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ صدر انجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن محمد اعجاز بیگ، جنرل سیکرٹری خورشید انور، صدر سپرمارٹس شاہدممتاز باجوہ اور کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں