پاکستان کے جارحانہ اوپنر بلے فخر زمان کا جنوبی افریقہ کیخلاف رن آؤٹ متنازع بن گیا؟؟

جوہانسبرگ ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ میں بہت سے واقعات سامنے آئے جہاں پر ایمپائرنگ کی ضرورت تھی لیکن اسے پورا نہیں کیا گیا – ان میں ایک تو پاکستانی اوپنر فخر زمان کا رن آئوٹ اور دوسرا کیپ پر گیند لگنے پر رنز نہ دینا شامل ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک ’فیک فیلڈنگ‘ کرکے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو 192 رنز پر رن آئوٹ کروایا ۔ اننگز کے آخری اوور میں فخر زمان نگیدی کی گیند پر دوسرا رن لے رہے تھے جب سٹرائیکر اینڈ پر موجود کوئنٹن ڈی کوک نے ایسا اشارہ کیا کہ گیند نان سٹرائیکر اینڈ پر حارث رئوف کی جانب جارہی ہے حالانکہ گیند فخر کی جانب آرہی تھی، ڈی کوک کے اس اشارے کے باعث فخر نے رفتار سست کی اور ڈائریکٹ ہٹ لگنے کے باعث رن آئوٹ ہوگئے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی کوک کا یہ عمل ممکنہ طور پر ’فیک فیلڈنگ‘ کی زد میں آتا ہے کیوں کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق کوئی بھی فیلڈر کوئی ایسا عمل نہیں کرسکتا جس سے بلے باز کے رن لینے کا عمل متاثر ہو، ڈی کوک کے اس عمل پر آئی سی سی سے کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں