پب جی سٹار کا جنون ، گیم کی طرح گھر والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، کتنے مارے گے؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے دارالحکومت لاہورکے علاقہ نواں کوٹ میں آن لائن گیمز کے جنون نے رشتوں کا تقدس پامال کر دیا، نواں کوٹ کے علاقے سکندریہ کالونی میں پب جی گیم اور بیگو لائیو کے جنون میں مبتلا ملزم بلال نے گھر والوں پر فائرنگ کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پب جی گیم کے جنون میں مبتلا شخص نشے کا عادی بھی تھاملزم پب جی اور ویگو گیمز پر لاکھوں فالوور کا دعوی کرتا اور خود کو پب جی اور بیگو لائیو کا سٹار بتاتا ہے۔ ملزم نے گھر والوں سے جھگڑا کیا کہ گھر والوں نے میرے ساتھ 01 کروڑ 50 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ملزم رانا بلال نے طیش میں آ کر والدہ، بہن،بھائی، بھابی اور ملازم پر فائرنگ کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیمز کے جنون کا اثر ملزم پر اس قد ر تھا کہ اس نے اپنے ملازم اور دوست کو پب جی گیم اور بیگو لائیو کے سٹائل میں تعاقب کر کے ہمسائے کے گھر جا کر واش روم میں قتل کیا۔ ملزم نے چند روز پہلے اپنی بیوی کو بھی طلاق دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاون کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ملازم زاہد اور بھابھی عظمی بی بی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ملزم کے بھائی علی اور بہن ماریہ کی حالت تشویشناک ہے۔ والدہ کے بازو پر فائر لگا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ایس پی اقبال ٹاون اویس شفیق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور آن لائین گیمز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے منفی اثر کو زائل کرنے کیلئے کوشش کرنی ہوگی اور نئی نسل کو ایسی سرگرمیاں اپنانی چاہئیں جن سے معاشرے اور ان کی فیملی خوشحال ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں