کرونا وائرس بھارت میں بے قابو ، فلم انڈسٹری کے سپرسٹار اکشے کمار بھی شکار ؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپرسٹار اکشے کمار ان دنوں شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس دوران اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اداکار اکشے کمار ہسپتال میں داخل ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا گزشتہ روز کورونا کا نتیجہ پازیٹو آیا تھا جس کی اطلاع انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے اب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ درج کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی۔اکشے کمارنے نیک خواہشات اور دعاؤں پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہتر ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے مشورے پر ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے امید ظاہر کی ہےکہ وہ جلد گھر واپس آجائیں گے جبکہ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنا خیال رکھیں۔یاد رہے کہ اکشے کمار سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکار بھی کورونا کاشکار ہوچکے ہیں جن میں اداکار عامر خان، پریش راول، سنی دیول، رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور ، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن سمیت کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں