این اے 249 کا ضمنی الیکشن ، مریم نواز شریف کی کراچی کی سیاست میں دبنگ انٹری؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم جاری ہے جس کے لئے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کی سیاست میں انٹری دینے کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے وہ 9 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گی-

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر کسی صورت میں مریم نواز نہ آئیں تو حمزہ شہباز کراچی پہنچیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز این اے 249 میں فیصل ووڈا کی جانب سے خالی ہونیوالی سیٹ پر ہونیوالے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی الیکشن کمپین کیلئے نو اپریل کو کراچی آئیں گے ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی خصوصی درخواست پر الیکشن کمپین میں حصہ لیں گی۔دوسری جانب مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کی جگہ حمزہ شہباز بھی الیکشن کمپین کیلئے کراچی جا سکتے ہیں۔قواعد کی رو سے مریم نواز جلسے سے خطاب کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں