جہانگیرترین نے پیپلزپارٹی کے کس مرکزی رہنما سے ملاقات کی ، زرداری سے کب ملاقات کرینگے؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی صوبائی وزیر شہلا رضا نے سماجی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ ’جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے جہانگیر ترین نے واضح کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں