فیس بک کے صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، ڈیٹا لیک ہو گیا ، کیا کیا شامل ہے؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

اس وقت دنیا بھر میں کروڑوں صارفین سوشل میڈیا ایپ فیس بک استعمال کررہے ہیں لیکن اب ان کے لئے ایک انتہائی بری خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق 500ملین سے زائد افراد کا ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا۔ ڈیٹا ہیک ہونے سے فیس بک کی پرائیوسی پر بڑا سوال اٹھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ویب سائٹ نے 106ممالک کے لاکھوں فیس بک صارفین کے فون نمبر اور ذاتی ڈیٹا شائع کیا۔ لیک کئے گئے ڈیٹا میں امریکا کے 32 ملین، برطانیہ کے 11 ملین اور بھارت کے 6 ملین فیس بک صارفین شامل ہیں۔ لیک شدہ معلومات میں فیس بک صارفین کے فون نمبرز ،آئی ڈی ، نام ، پتے، تاریخ پیدائش اور ای میل ایڈریس بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے 2019 میں بنایا گیا ڈیٹا اسی خطرے کی وجہ سے ختم کردیا تھا۔ ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین کے فون نمبرز ہیکنگ کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہناہے کہ فیس بک صارفین کے بہت سارے فون نمبر 2019 اور 2016 میں بھی لیک ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں