نالائق حکومت کی وجہ سے بندے مار مہنگائی عروج پر، رمضان میں کیا حال ہوگا؟ عبدالغفوربٹ

فیصل آباد ، ملک شفیق

مسلم لیگ ن سٹی یوتھ ونگ کے سابق صدر و رہنما عبدالغفور بٹ نے کہاہے کہ رمضان المبارک سے قبل بندے مار مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ،تین سالوںمیں میاں نواز شریف نے چینی مافیا ، ادویات مافیا،آٹا مافیا ،پیٹرول مافیا کے سرادر عمران نیازی کو بے نقاب کردیا ہے ،نیازی اینڈ کمپنی معیشت کی بحالی اور مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے نیاپاکستان ،تبدیلی کہاں ہے اوردعوے وعدے کیوں کئے گئے ایک کروڑنوکریاں اور50لاکھ گھر وں کے وعدے کرنے والوں نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ۔اگرلاکھوں غریب لوگ بے گھراورلاکھوں بے روزگارہوچکے ہیں توکیااس سے عوام گھبرائیں گے نہیں توکیاخوشیاں منائیں گے؟۔

اُنہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں ایسی تبدیلی آئے گی جس میں پی ٹی آئی کی سیاسی تدفین ہوگی عوام اب جھوٹ اوردھوکے میں نہیں آئیں گے۔ ملکی تاریخ میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جوقوم کے ساتھ وعدوں اوردعووں سے منحرف ہونے والے کولیڈرقراردیتے ہیں قوم کوایسے وزیراعظم کی ضرورت نہیں، کہ لیگ ن ملک میں آئین کی حکمرانی اور ووٹ کی عزت کے لئے جدوجہد کر رہی ہے کارکردگی کے لحاظ سے کوئی جماعت مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے کیونکہ عوام اور سیاسی کارکنان انکے منافقانہ چہروں کو پہچان چکے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں