چھوٹے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر وائرل ہو گئی؟؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے لیکن اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جارہی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور رواں برس 21 فروری کو دوسری بار والدین بنے تھے۔ اس بار بھی دونوں کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم دونوں نے اپنے پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش کے برعکس اس بار لوگوں کو نہ تو اپنے بیٹے کی تصویر دکھائی اور نہ ہی نام بتایا۔ اسی وجہ نے پورے بھارتی میڈیا اور سیف کرینہ کے مداحوں میں تجسس پیدا کردیا تھا کہ آخر ان کا دوسرا بیٹا دکھتا کیسا ہے اور اس کا نام کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی تجسس میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب گزشتہ روز کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی گئی جس میں ایک طرف تو کرینہ کے بڑے بیٹے تیمور کی تصویر تھی اور دوسری تصویر میں ایک شیرخوار بچہ موجود ہے۔ بچے نے ہلکے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور اس کے ہلکے براؤن کلر کے بال ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب رندھیر کپور نے تصویر انسٹاپر شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی ہٹادی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بچوں میں بے حد مشابہت ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا اسے تیمور کا چھوٹا بھائی قرار دے رہا ہے۔ ڈیلیٹ ہونے کے باوجود تصویر کا اسکرین شاٹ پورے بھارتی میڈیا پر گردش کررہا ہے۔ تاہم ابھی تک کرینہ کپور یا سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ تصویر ان کے دوسرے بیٹے کی ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں