کترینہ کیف بھی کرونا وائرس کا شکار ، حالت کیسی ہے اور اب تک کیا اقدامات کئے ہیں؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

بھارتی فلم انڈسٹری کی سٹار اداکارہ کترینہ کیف بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں اور کرونا پازیٹو ہونے کے حوالے سے خود مداحوں کو آگاہ کیا ہے جس کے بعد کترینا نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ میں اپنا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور اس کے بعد انھوں نے فوری طور پر خود کو علیحدہ کرلیا ہے۔ کترینہ کیف نے بتایا کہ انھوں نے گھر پر ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں