اگر معین علی کرکٹر نہ ہوتے تو شام میں داعش جوائن کر لیتے، کس نے ہرزہ سرائی کردی؟؟

ڈھاکہ ، نیوز ڈیسک

بنگلا دیشی رائٹر تسلیمہ نسرین کی برطانوی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر معین علی کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معین علی کو ہدف بناتے ہوئے کہاگر معین علی کرکٹر نہ ہوتے تو شام میں داعش جوائن کرلیتے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی لکھاری تسلیمہ نسرین کے متنازع ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور عوام کی اکثریت نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ معین علی سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹرز بھی معین علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔ جوفرا آرچر نےٹویٹ میں لکھا کہ کیا آپ ہوش میں ہیں؟ مجھے نہیں لگتا آپ ہوش میں ہو۔ ثاقب محمود نے ٹویٹر پیغام میں کہا مجھے یقین نہیں آرہا، یہ ایک گھٹیا ترین ٹویٹ ہے۔ بعدازاں انگلش کرکٹرز کی سپورٹ کے بعد تسلیمہ نسرین کو اپنا متنازع ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں