ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن کی فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی بھتہ گیری کیخلاف ہڑتال، کاروباربندکرنے کی دھمکی

فیصل آباد ، ملک شفیق

ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن آف پاکستان نے فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی بھتہ گیری کے خلاف یکم رمضان المبارک سے ہڑتال اورکاروباربندکرنے کی دھمکی دیدی اس سلسلہ فیصل آبادایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین عرفان کھو کھر نے بتایا کہ وہ فیصل آباد کے وفد کی ہمراہ ڈی سی فیصل آباد اورسی پی اوفیصل آباد سے ملاقات کریں گے اوراپنے مسائل سے آگاہ کریں گے-

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہراورگردونواح میں ایل پی جی گیس کا کام کرنا کرپٹ پولیس اہلکاروں نے مشکل کردیاہے ایسے حالات میں ایل پی جی کے چھوٹے دکانداروں کو کاروباری جاری ر کھنا بڑا مشکل ہے ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس کی مداخلت پر ایسوسی ایشن سیخ پا ہوگئے ایل پی جی کی ایسوسی ایشن نے یکم رمضان المبارک سے فیصل آبادپولیس کی بھتہ گیری کے خلاف ایل پی جی کی تمام دوکانیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ایل پی جی چیئرمین عرفان کھو کھر کہتے ہیں کہ ہمارے کاروبار میں پولیس کی بلا جواز مداخلت کے باعث ایل پی جی کی دکانیں احتجاجا بند کی جائینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں