معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کو ایک شخص نے اٹھا لیا ، پھر 30 منٹ بعد کیا ہوا؟؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور خوبرو اداکارہ آمنہ الیاس ہر وقت خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں اور آج کل بھی وہ خوب خبروں میں ان ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ الیاس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزاحیہ وڈیو پوسٹ کی جس میں ایک شخص انہیں اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اور کامیاب بھی ہوجاتا ہے لیکن 30 منٹ بعد وہی شخص بستر پر لیٹے ہوئے ڈاکٹر سے علاج کرتا دکھائی دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ الیاس نے وڈیو کے ساتھ لکھا کہ میں بالکل بھی بھاری نہیں ہوں بلکہ میں تو پر کی طرح ہلکی ہوں۔ آمنہ الیاس کی مزاحیہ وڈیو کو اب تک ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ متعدد لوگوں نے وڈیو پر کمنٹس بھی کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں