پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ ، فخر زمان کا نیا کارنامہ؟؟

سنچورین ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین آج تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ سنچورین میں کھیلا جارہا ہے اور اس تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی اوپنرز چھا گئے، فخر زمان نے سیریز میں لگاتار دوسری سنچری اسکور کی، وہ 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا ہے اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 112 رن جوڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف فخرزمان نے نصف سنچری 62 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے اسکور کی، یہ ان کے کیرئیرکی 14ویں نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم ، محمد رضوان ، سرفراز احمد کے علاوہ محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر عثمان قادر آج اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں