ایف آئی اے ان ایکشن ، جہانگیر ترین کے بعد ایک اور وفاقی وزیر کے بھائی کو نوٹس جاری؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

جہانگیر ترین کے بعد ایف آئی اے نے ایک اورحکومت وزیر کے بھائی کی شوگر مل کو نوٹس جاری کردیا ہے جس کے بعد حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے وفاقی وزیر خسرو بختیارکے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس جاری کردیا۔ اور 15 اپریل کو شوگر ملز کے اعلیٰ عہدیداران کو ایف آئی اے لاہور طلب کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس میں مخدوم شہریار کو سٹےکے ذریعے بیچی گئی چینی کی دستاویزات ساتھ لانےکا حکم بھی دیا گیا ہے اور سٹے کے ذریعے فروخت اور بُک کی گئی چینی کا ریکارڈ رکھنےکا طریقہ کار بھی طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹو اسٹارشوگر مل انتظامیہ اورشیئر ہولڈرز چینی سٹہ بازوں سے ملے ہوئے ہیں، سٹہ باز مل مالکان کے ذریعے غیر قانونی پیسہ بنا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ مل میں ان کے پہلے شیئرز تھے لیکن اب نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں