پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 4 گھنٹے کیلئے بند ، پی ٹی اے نے نوٹیفکیشن میں کیا کہا؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر میں 11 بجے سے 3 بجے تک تمام سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں‌واضح کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 11 سے 3 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یو ٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرات داخلہ نے ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے، جن سروسز کو بند کیا گیا ہے ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں