وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ شوکت ترین کی اہم ملاقات ، معاشی ترقی کا راز کیا؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملکی معاشی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ماہر معاشیات اور مالیاتی امور کے ماہرین بھی شریک تھے ، ملاقات میں وفاقی وزیر حماد اظہر اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں شریک افراد نے شوکت ترین سے معاشی پلان سے متعلق سوالات کیے۔

شوکت ترین کے نجی ٹی وی چینل پر حکومت کی معاشی صورتحال پر کیے گئے تبصرے پر بھی سوال کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ ٹی وی انٹرویو میں کہی گئی باتیں صرف موجودہ حکومت سے متعلق نہیں، کم دورانیے کے پروگرام میں معاشی صورت حال کی مکمل تفصیل نہیں بتائی جا سکی، معاشی صورت حال پر گفتگو میں ماضی کی حکومتوں کی جانب اشارہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، وہ شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں ۔ اس موقع پو وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے واضح کیا کہ 49 سالہ معاشی تجربے کی بنیاد پرکہہ سکتا ہوں کہ معاشی مسائل کا صرف 1 ہی حل ہے کہ جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہو گا۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے بہترین اصلاحاتی کام کیا، رضا باقر کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں