زبردستی دکانیں کروانے والے تاجروں کی گرفتاری کیلئے پولیس تیار ، کون سا لیڈر قابو آ گیا؟؟

فیصل آباد(آن لائن)

ریل بازار پولیس نے زبردستی دکانیں بند کروانے ‘ توڑ پھوڑ کرنے ‘ پولیس پر پتھرائو کرنے کے مقدمے میں ملوث تاجر لیڈروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچہری بازار کی موبائل ایسوسی ایشن کے صدر عامر حمید سینڈی کو پولیس نے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے۔

آن لائن کے مطابق واضح رہے کہ سانحہ لاہور پر مذہبی جماعتوں کی جانب ہڑتال کی اپیل پر فیصل آباد کی تاجربرادری نے مکمل حمایت کرتے ہوئے مارکیٹیں اور بازار بند کئے اور پولیس نے زبردستی دکانیں بند کروانے ‘ توڑ پھوڑ کرنے پر مقامات درج کئے تھے اس مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنما و ڈپٹی میئر محمد امین بٹ’ شیخ ارسلان اچھی’ اسلم بھلی’ شیخ یوسف گچھا’ محمود عالم جٹ’ شیخ عبدالرزاق لاڈا’ حامد جٹ’ فیض محی الدین گوگا ‘ خالد جٹ’ مبشر ٹھاکر فرخ محمود عرف ریمبو’ سنی بٹ’ عدنان ٹھاکر کے نام شامل ہیں جبکہ 100کے قریب نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے ریل بازار پولیس کو اس سنگین نوعیت کے مقدمے میں ملوث تاجر رہنمائوں کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا ہے۔جس کے باعث پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں متحرک ہیں دوسری جانب مقدمے کی زد میں آنیوالے تاجر لیڈر بھی گرفتاری سے بچنے کے لئے زیر زمین چلے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں