کرونا نے فیصل آباد میں ہلچل مچا دی ، محکمہ سوئی گیس کے افسران شکار بن گئے ، کتنے جاں بحق؟

فیصل آباد(آن لائن)

شہر اور گردونواح میں کرونا کے 7کنفرم مریضوں سمیت 12مریض جاں بحق، جبکہ محکمہ سوئی ناردرن گیس کے تین اعلیٰ افسران بھی کرونا کے مریض نکلے، کرونا کی تیسری لہر کے دوران ملک بھر کیطرح فیصل آباد کے بڑے الائیڈ ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ ہو گیا،

آن لائن کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کے شہرعلاقوں میں 179نئے سمریض آنے سے داخل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 300 تک پہنچ گئی جن میں کرونا کے کنفرم 167 مریض جبکہ 107 مشتبہ مریض بھی داخل ہیں جنہیں ہسپتال کی مختص 14وارڈز میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے اس دوران کرونا کے7کنفرم 5مشتبہ مریض دم توڑ گئے، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائیوں کے بعد انکی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں،

علاوہ ازیں محکمہ سوئی ناردرن گیس کے ڈپٹی چیف شعبہ اکائو نئس جدون علی ،ایگزیکٹو اکائونٹس محمد قاسم ،س اور شجاع راشد کے کروناکیا ٹیسٹ مثبت آیا گیا جس پر تینوں افسران نے اپنے اپنے میں گھروں مین قرنطیہ ہوگئے ہیں ڈاکٹروں کی طرف سے شہریوں کو کرونا کی بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظر بار بار تنبیہہ کی گئی کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا کے پھیلائو کو کم کیا جا سکے کیونکہ کرونا ایس او پیز پر عمل کر کے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں