زرعی یونیورسٹی فیصل آباد دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں کتنے نمبر پر؟؟ ڈیلی ٹائمز رپورٹ

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2021 نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو 1115 یونیورسٹیوں میں سے 302 ویں دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار دیا ہے۔ جبکہ ملک کی 36 یونیورسٹیوں میں دوسرے نمبر پر فائز ہے –


ڈیلی ٹائمز رپورٹ کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ واحد عالمی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ ہے جو اقوام متحدہ کے ’پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے مطابق چار جہتوں بشمول تحقیق، نگرانی، رسائی اور معیار تعلیم میں جامعات کی کارگردگی کا جائزہ لیتی ہے یہ امپیکٹ کی درجہ بندی تیسرا ایڈیشن ہے اور مجموعی درجہ بندی میں 94 ممالک / خطوں کی 1115جامعات نے اس میں حصہ لیا ہے –

مزید برآں ایس ڈی جی 01: غربت کے خاتمے کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد دنیا بھر میں 591 میں سے 102 اور ملک میں 25 میں سے پہلے نمبر پرفائز ہے۔ ایس ڈی جی 12 ذرائع استعمال اور پیداوار کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد دنیا بھر میں 360 میں سے 201 ویں اور ملک کی 12 یونیورسٹیوں میں سے تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ ایس ڈی جی 13 کلائمیٹ ایکشن کے تحت زرعی یونیورسٹی دنیا بھر میں 566 میں سے 24 ویں اور ملک میں 20 میں سے پہلی پوزیشن پر ہے۔

ایس ڈی جی 17 ا ہداف کے حصول کے لئے شراکت میں یہ جامعہ دنیا بھر میں 1154 میں سے 203 ویں اور ملک میں 39 میں سے پہلی پوزیشن پر ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر نے اس کامیابی پر کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پوزیشن کو مزید بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔. انہوں نے سائنس دانوں سے کہا کہ وہ کاشتکار برادری، معاشرے اور صنعت کے مسائل کے حل کے لئے قابل عمل تجاویز لے کر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں