زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو حیران کن شکست کی کپتان بابر اعظم نے وجہ بتا دی؟؟

ہرارے ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 میچ میں حیران کن شکست کے بہت سے اسباب ہیں لیکن اب کپتان بابر اعظم نے ناکامی بارے کیا جواب دیا ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ یہ شکست بڑی تکلیف دہ ہے، گرین شرٹس کو یکطرفہ فتح حاصل کرنا چاہیے تھی،ہم نے بہت ہی خراب کرکٹ کھیلی، ہماری مڈل آرڈر بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے مگر اس میچ میں تو پوری بیٹنگ لائن ہی متزلزل ہوگئی، اوپنر رنز نہیں کرسکے، بعد ازاں دیگر بیٹسمین بھی وکٹیں گنواتے رہے، پورا بیٹنگ یونٹ ہی لڑکھڑا گیا-

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے بولرز کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے کہ انھوں نے سیریز میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے اپنی کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ پچ میں ڈبل پیس تھا لیکن یہ اتنی مشکل نہیں اور پہلے میچ جیسی ہی تھی، بطور پروفیشنل بیٹنگ لائن کو ہر طرح کی کنڈیشنز میں پرفارم کرنا چاہیے،انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زیادہ وقت باقی نہیں رہا، ہمیں بہت جلد بیٹنگ میں مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، مڈل آرڈر کو قدموں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے،کوشش ہوگی کہ اگلے میچ میں بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے رنز بنائیں اور اچھا مجموعہ حاصل کریں۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر سیریز جیتنے کیلیے ہمیں بیٹنگ میں اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں