جنوبی افریقہ کے ایک اور کرکٹر نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کر لیا ، اسلامی نام کیا رکھا؟؟

جوہانسبرگ ، سپورٹس ڈیسک

جنوبی افریقہ کے ایک اور انٹرنیشنل کرکٹر نے اسلام قبول کر لیا،جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیجورن فورٹن نے اپنی شریک حیات کے ہمراہ اسلام قبول کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجورن فورٹن نے گزشتہ رات اپنی اہلیہ کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا اور اس موقع پر انہوں نے اپنا نیا نام تجویز کرتے ہوئے عماد رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے مین سپن بائولر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بیجورن فورٹن اور ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ کرکٹر بیجورن فورٹن نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے لیے عالمی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے میڈیم فاسٹ باﺅلر پارنیل بھی 2011 میں اسلام قبول کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں