پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کے لئے بند؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 25اضلاع میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے کے 25 اضلاع میں سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے کُل 25 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے واضح کیا کہ255 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بندرہیں گے۔ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا بھی اسکول نہیں آئیں گے۔ متاثرہ اضلاع میں لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں