کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا ، کتنے ٹی 20 میں 2 ہزار رنز؟

ہرارے ، سپورٹس ڈیسک

پاکستان ٹیم کے کپتان اور مستند بیٹسمین بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑدیا اور ان سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین کر اپنے نام کر لیا او ریہ ریکارڈ 52 ٹی 20 میچز میں تیز ترین 2ہزار رنز مکمل کرنا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم نے ٹی20تیز ترین 2ہزار رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ویرات کوہلی نے 56ٹی 20میچز میں 2ہزار رنز اسکور کیے تھے۔ بابراعظم 52ٹی 20میچز میں تیز ترین 2ہزاررنز مکمل کرکے ٹی 20میچز میں 2ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے11ویں کھلاڑی بن گئے، بابر اعظم نے یہ ریکارڈ زمبابوے کے خلا ف ہرارے میں تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران اپنے نام کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قبل ازیں جوہانبسرگ میں کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے، انہوں نے یہ رنز 165 اننگز میں مکمل کیے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، آسٹریلوی کرکٹر شان مارش، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں