تحریک الکتاب کا چنائو، نومنتخب منتظم سلیم بشیر کی تقریب حلف برداری، کیا پیغام دیا؟

فیصل آباد نیوز ڈیسک

تحریک الکتاب کے منتظم کی تقریب حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران نگران تحریک ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے نومنتخب منتظم سلیم بشیر سے ان کے عہدے کا باضابطہ حلف لیا۔

اس موقع پر نگران تحریک ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے کہا کہ کتاب و حکمت کے علم و شعور کے زریعے عالمگیر اسلامی انسانی معاشرے کی تشکیل کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ تحریک الکتاب گزشتہ تین دہائیوں سے جاری ہے اور معاشرے میں علم کے فروغ، جہالت کے خاتمے اور دقیانوسی و فرسودہ خیالات و سسٹم کی تبدیلی کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک اپنے مقاصد تعلیم کاروبار نہیں اور تعلیم وہ جو انسان بنائے کے حصول کیلئے بھی بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ انہیں مزید منظم بھی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر نومنتخب منتظم سلیم بشیر نے کہا کہ تحریک کو منظم بنیادوں پر استوار اور فعال کرنے کیلئے وہ اپنی زمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے ادا گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک کے زیر انتظام چلنے والے دونوں سکولوں کو مزید فعال بنایا جائے گا اور ان کے انتظامی معاملات کو بھی منظم کیا جائے گا جبکہ کفالت پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے مستحق بچوں کی تعداد میں اضافے کے علاؤہ انہیں کتب، یونیفارم، فیس اور دیگر ضروریات کی فراہمی کیلئے بھی بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں