حکومتی کارکردگی کی ترجمان ٹیم میں ایک بڑا اضافہ ، فیصل آباد کو وزارت مل گئی؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے فرخ حبیب کو وزیرمملکت بنائے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ فرخ حبیب کل وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فرخ حبیب عام انتخابات میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کو شکست دی تھی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں