عید سے قبل عوام پر مہنگائی کا پٹرول بم گرانے کا پلان ، پٹرولیم مصنوعات میں کتنا اضافہ؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

حکومت کی جانب سے عید سے قبل ہی عوام پر مہنگائی کا پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یکم مئی سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے اضافےکا امکان ہے، اوگرا نےسمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکاامکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں 6روپےفی لیٹرتاٹضافےکاامکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت6روپےفی لیٹرتک بڑھنےکاامکان ہے۔ اوگرانےسمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی،اوگرا کے مطابق قیمتوں کاتعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پرکیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرول پرموجودہ لیوی11روپے23پیسےفی لیٹرہےجبکہ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی15روپے29پیسےفی لیٹرہے،حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں