میڈیکل کالج کے طالب کی مبینہ طورپر خود کشی ، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کیا؟؟

سکھر ، نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں قائم غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس حوالے سے واضح کیا کہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے کمرے سے طالب علم طارق علی شاہانی کی لاش اور ایک نوٹ ملا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ طالب علم طارق کا تعلق رانی پور سے تھا اور وہ کالج ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں