واسا فیصل آباد کی آن لائن شکایات اندراج کیلئے آن لائن موبائل ایپلی کیشن متعارف

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

واسا فیصل آباد نے صارفین کی جانب سے شکایات کے گھر بیٹھے فوری اندراج اور ان کے تیزرفتار حل کے لئے آن لائن موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ صارفین اپنے موبائل پر واسا کے آفیشل ایپلی کیشن https://play.google.com/store/apps/details?id=com.PITB.WasaComplaints
کو ڈاؤ ن کریں اور گھر بیٹھے اپنی شکایات کا اندراج کروائیں تاکہ واسا کا فیلڈ سٹاف کم سے کم دورانیہ کے دوران ان شکایات کا ازالہ کرسکیں۔

اس حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چوہدری نے کہا ہے کہ واسا فیصل آباد اپنے صارفین کوپینے کے پانی اور سیوریج سسٹم کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت مستعد ہے اور اب واسا صارفین کی شکایات کے اندراج کو انتہائی سہل بناتے ہوئے موبائل ایپلی کیشن لانچ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو اپنی شکایات کے اندراج کے لئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واسا صارفین واسا کی آفیشل ایپلی کیشن کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم اور ڈرینج کے حوالے سے شکایات درج کروائیں جو براہ راست واسا کے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں پہنچ جائے گی جہاں سے اس شکایت کو متعلقہ افسران اورفیلڈ سٹاف کو ریفر کیا جائے گا جو کہ اس شکایت کے ازالے کے لئے تیز رفتاری سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں