این اے 249 میں پی ٹی آئی کو شکست ، کس پر الزام عائد ، جان سے مارنے کی دھمکیاں؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

این اے 249 میں شکست پر پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شکست کا ذمہ دار رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاداعوان کو قراردیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک شہزاداعوان پر مخالف امیدوار کی حمایت کا الزام ہے، دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن سے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے وزیراعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو خط لکھ دیئے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کمیٹی بنائی جائے جو انکوائری کرے کہ کن وجوہات کی بنا پر الیکشن میں بدترین شکست ہوئی ،ان کاکہناہے کہ سوشل میڈیا پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے کال میسجز کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں