جب باہر تھا تو ایک وقت آیا جب کافی پریشان تھا پھر کیا کیا؟؟؟ حسن علی نے خود ہی بتا دیا

ہرارے ، سپورٹس ڈیسک

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ حسن علی کا کہنا ہے کہ اگر بڑی کرکٹ کھیلنی ہے تو فرسٹ کلاس کرکٹ کو اہمیت دینا ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ ان کے کم بیک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا کافی اہم کردار ہے، جو ڈومیسٹک میں محنت کی اس کا ہی پھل انٹرنیشنل کرکٹ میں مل رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی کا کہنا تھا کہ
فٹنس لیول پر بہت کام کیا ہے،فرسٹ کلاس کرکٹ میں لمبی کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہوا ہے، پہلی بار بیک ٹو بیک اتنے فرسٹ کلاس میچز کھیلا تھا، جب باہر تھا تو ایک وقت تھا جب میں کافی پریشان تھا، رویا بھی تھا لیکن اپنی محنت کے سلسلے کو کبھی نہیں چھوڑا تھا، یہ سوچا تھا کہ کم بیک کروں اور ایسا کروں کہ دنیا دیکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں