وقت سے پہلے نہیں اور نصیب سے زیادہ نہیں ، یاسر اور اقراء نے کیا تصدیق کردی؟؟

کراچی ، شوبز ڈیسک

وقت سے پہلے نہیں۔۔ نصیب سے زیادہ نہیں۔۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقراء عزیز کے خاوند اور میزبان و اداکار یاسر حسین نے اہلیہ کے امید سے ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار یاسر حسین کی جانب سےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی گئی۔ یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یاسر حسین نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسر حسین کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس بار توکرم نوازی بے مثال ہے۔ خیال رہے کہ مقبول اداکار جوڑی اقراء اور یاسر سال 2019 کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں