پیپلزپارٹی میں اب بھٹو ازم نہیں رہا، وہ زرداری پارٹی بن گئی ؟؟ حافظ حمد اللہ

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بی ٹیم بن گئی ہے، پیپلزپارٹی میں اب بھٹو ازم نہیں رہا، وہ زرداری پارٹی بن گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے،پیپلزپارٹی نےباپ پارٹی کو باپ بنا کر بھٹو اور محترمہ بینظیربھٹو کی روح کو تکلیف پہنچائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ حمد اللہ نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی مولانافضل الرحمان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانےکی کوشش نہ کریں، مولانافضل الرحمان کےخلاف بولنا آپ کی سیاست کے لیے نقصان دہ ہے، مولانا فضل الرحمان سے متعلق زبان صحیح استعمال کریں ورنہ بات بہت دور جائےگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور ن لیگ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی اس وقت کہاں کھڑی ہے؟ انانیت اور خود پسندی کے چشمے اتار کرحقیقی نگاہ سے چیزوں کو دیکھا کریں، 2018ء میں رضا ربانی کو نظرانداز کرکے صادق سنجرانی کوکس نے چیرمین سینیٹ منتخب کرایا تھا؟ آپ کے اپنے جیالے آپ کی سیاست پر ہنس رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں