رابطوں کی معروف ویب سائٹ وٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی متوقع ، استعمال کنندہ خوش؟؟

کراچی ، نیوز ڈیسک

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔ اِس سے قبل واٹس ایپ میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور صارف کو آڈیو میسج بھیجنے کے بعد اگر تبدیلی درکار ہوتی تو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ میں میسج بھیجنے کے آئکن کے بعد ریویو کا آپشن موجود ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے میسج کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے اور اگر وہ آڈیو مناسب نہیں یا اس میں کچھ تبدیلی کرنی ہو تو باآسانی اسے کینسل کرکے دوسرا میسج ریکارڈ کر سکے گا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اِس فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر یہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر موجود نہیں ہوگا تاہم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کی زیرِ ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ نے فی الحال اس فیچر کو متعارف کروائے جانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں