فردوس عاشق اور اے سی سیالکوٹ تنازعہ ، وزیراعلی پنجاب نے بڑا حکم جاری کردیا؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

پنجاب کے بڑے ضلع سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان اور اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کے درمیان گرما گرمی کا معاملہ،وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری جواد رفیق بھی موجود تھے۔فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی کو رمضان بازار کی ناقص صورتحال اور اے سی کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے آگاہ کیا ۔وزیر اعلی نے چیف سیکرٹری کو معاملہ کی مکمل انکوائری کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں