وزیراعظم سے دوستوں کی ملاقات کیسی رہی؟؟ جہانگیر ترین نے سب کچھ بتا دیا؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ان کے دوستوں کی ملاقات اچھی رہی اور وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود ان معاملات کو دیکھیں گے اور کہا ہےکہ انصاف ہونا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے رابطوں کی بھی تردید کی ہے ۔لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے اپنے ساتھیوں کی ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے میرے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی جو اچھی رہی ہے، ہمارے لوگوں نے بھی کھل کر باتیں کیں، جو تحفظات تھے ان سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود ان معاملات کو دیکھیں گے اور کہا ہےکہ انصاف ہونا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ میرا کیس کرمنل نہیں، اس میں ایف آئی اے کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ یہ بزنس ایشو ہے اس میں پبلک فنڈ کا کوئی استعال نہیں اور نہ کوئی سیکرٹ اکاؤنٹ نہیں لہٰذا امید ہے علی ظفر اچھی طرح دیکھ کر وزیراعظم کو بتائیں گے۔

شاہ محمود کے بیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس پر کوئی بات نہیں کروں گا، یہ ہلکی بات ہے اور ہم لوگوں کو ہلکی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھاکہ میرے کیس کی کوئی حقیقت نہیں، سب کو صاف معلوم ہو رہا ہے کہ یہ جو کیس ہو رہے ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے، ہم تفتیش سے نہیں بھاگتے، ایک سال سے تفتیش ہورہی ہے، ہزاروں نہیں لاکھوں دستاویزات دیے ہیں، میری کمپنی کے لوگوں نے 100 پیشیاں بھگتی ہیں، اس کیس کا کوئی حل نکلے گا جب کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ کیس ختم کردو، ہم چاہتے ہیں کہ پوری طرح تفتیش ہو تاکہ عوام بھی دیکھیں ہم ٹھیک سرخرو ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں