ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کے چرچے سرحد پار پہنچ گئے ، کس نے تعریف کی؟؟

ممبئی ، شوبز ڈیسک

پاکستان کی بیوٹی کوئین معروف اداکارہ سارہ خان کو پاکستان میں تو شہرت حاصل ہے لیکن پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کے مداح موجود ہیں۔ بالی وڈ کے مقبول ترین گلوکار گورو رندھاوا کے حالیہ تبصرے سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی جوڑے میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر بھارتی گلوکار گورو رندھاوا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا خوبصورت۔ اداکارہ سارہ خان نے گلوکار کے اس تبصرے کے جواب میں ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گورو رندھاوا بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ گانے دیے جن میں ہائی ریٹڈ گبرو، او لگ دی لاہور دی آ، سوٹ سوٹ کردا اور مورنی بن کے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں