راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ پنجاب براہ راست ملوث ، کس نے بڑا دعوی کردیا؟؟

لاہور ، نیوز ڈیسک

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے دعوی کیا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ پنجاب براہ راست ملوث ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2 ارب 30 کروڑ روپے کی کرپشن میں گورنر پنجاب اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عطا تارڑ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور کابینہ کے ملوث ارکان کو فوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کےججزپرمشتمل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں