پنجاب میں عید کے بعد بڑی تبدیلیاں ہونگی ، معاون خصوصی فردوس عاشق نے واضح کردیا

لاہور ، نیوز ڈیسک

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عید کے بعد تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا، انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت عید کے بعد لنگوٹا کس کر میدان میں اترنے جا رہی ہے جو روایتی گلے سڑے نظام کو تحفظ دے گا اسکی چھانٹی ہو گی۔

فاونٹین ہاوس لاہور کے دوران انہوں نے ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے خصوصی ادارہ فاونٹین ہاوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ معاون خصوصی نے فاونٹین ہاوس میں اپنا وقت گزارا ممبران مریضوں سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم کی مشاورت سے حدیبیہ پیپر مل کیس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ،اگر انکے خلاف کچھ نہیں ہے تو یہ خوفزدہ کیوں ہیں ،دال میں کچھ تو کالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایف آئی اے کے ذریعے انصاف کا بول بالا کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانون کو گھر کی لونڈی بنانے والے آج بھی قانون کو اپنا غلام سمجھتے ہیں۔ ن لیگ کے حامی چاہتے ہیں کہ قانون چھوٹے افراد کو سالوں سزا دے اور شاہی خاندان کو چھوڑ دے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا کام پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہے ،پالیسی اگر صرف فائلوں میں دفن رہے گی تو اسکو بنانے کا فائدہ نہیں ہے ،پالیسی پر عمل درآمد کے لیے وزیر اعلی نے ہر محکمے کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں