اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ، دوسری بلند عمارت تباہ؟

غزہ ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں دوسری بلند ترین عمارت کو میزائل سے نشانہ بناکرتباہ کردیا۔ اس سلسلے میں عرب ٹی وی نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ برج الجلا غزہ کی پٹی کی دوسری بلند ترین عمارت ہے، اسرائیلی فضائیہ نےبرج الجلا کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے برج الجلا کو نشانہ بنانے کی پیشگی دھمکی دی تھی، رہائشیوں اور دفاتر میں موجود افراد کو عمارت خالی کرنے کے لیے 10 منٹ کی مہلت دی گئی تھی۔ برج الجلامیں رہائشی فلیٹس سمیت متعدد میڈیا ہاؤسزکےدفاتر تھے جن میں الجزیرہ اور امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے دفاتر بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ 5 روز سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 140 ہوگئی ہے جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں جبکہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں میں اب تک 9 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں