چوہدری نثار کی سیاسی میدان میں بڑی انٹری ، جلد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے؟

راولپنڈی ، نیوز ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ایک مرتبہ پھر سیاست میں انٹری ہو رہی ہے اور یہ سیاست وفاق نہیں بلکہ پنجاب ہے – میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اپنی رکنیت کاحلف اٹھانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کی صورت میں وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہونگے – واضح رہے کہ چوہدری نثار 2018 کے عام انتخابات میں راولپنڈی سےآزادحیثیت سےرکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے اب تک اسمبلی کی رکنیت کاحلف نہیں اُٹھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 مئی کو دوپہردوبجے طلب کرلیا ہے جس کے بعد ہی صورتحال کھل کر سامنے آئیگی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں