چین کی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بڑی کامیابی ، خلائی مشن سیارہ مریخ پر لینڈ کر گیا؟؟

شنگھائی ، انٹرنیشنل نیوز ڈیسک

پاکستان کے ہمسائیہ ملک چین کا خلائی مشن ’ زو رونگ روور ‘مریخ پر لینڈ کرگیا ہے۔ چینی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے روور کے مریخ پر کامیابی سے پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدرنے مریخ مشن کے عملے کواس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چھ پہیوں والا روور مریخ کے یوٹوپیا پلینیشیا میدان تک پہنچا ہے جو اس کے نصف کرہ شمالی کا حصہ ہے۔چین نے اس روور میں ایک پروٹیکٹیو کیپسول، ایک پیراشوٹ اور راکٹ پلیٹ فارم کا استعمال کیا ہے۔چین کا یہ روور یوٹوپیا پلینیشیا سے مریخ کی تصاویر بھیجے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں