ملک بھر میں طلبا سے امتحانات لینے یا نہ لینے بارے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے جس کے مطابق اجلاس میں رواں سال کسی کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔ حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں