فیڈمک کے انڈسٹریل سٹی میں 6 ارب سے نیا گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ، کاشف اشفاق

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

وفاقی وزاررت برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں بجلی کی فراہمی کے لئے نئے منصوبے کی منظوری دیدی ہے – اس منصوبے کے تحت چھ ارب چونسٹھ کروڑ اکیانوے لاکھ روپے کی لاگت سے 132-500 کلو واٹ کا گرڈ اسٹیشن قائم کیا جائے گا –

فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے چین پاک اقتصادی راہدری (سی پیک) کے تحت بننے والے خصوصی ترجیحی اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور ایم تھری انڈسٹریل سٹی کو چھ سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی-

انہوں نے واضح کیا کہ دونوں اکنامک زونز میں نئے صنعتی یونٹس کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور ان کی تکمیل سے ناصرف پاکستان میں صنعتی ترقی کا عمل تیز ہو گا بلکہ لاکھوں لوگوں کو نئی ملازمتیں بھی ملیں گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں