یوم تکبیر ، 28 مئی 1998 ، قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ، پاکستان دنیا کی ایٹمی طاقت بن گیا

لاہور ، نیوز ڈیسک

28 مئی 1998 قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے، آج سے تئیس برس پہلے پاکستان دنیا کی ذمہ دار جوہری قوت کےطورپر سامنے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیس برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایٹمی دھماکے اس لیے کیے گئے کہ گیارہ مئی انیس سو اٹھانوے کو پوکھران میں تین بم دھماکے کرکے بھارت نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ بھارتی قیادت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کو خطرناک دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا-

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طرف بھارت دھمکیوں اور اسرائیل کی مدد سے پاکستان کی ایٹمی تجربہ گاہوں پرحملے کی تیاری کررہا تھاتو دوسری جانب مغربی ممالک پابندیوں کی دھمکی دے کرپاکستان کو ایٹمی تجربے سے بازرکھنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اُس وقت کے امریکی صدربل کلنٹن نے بھی پانچ بار فون کرکے اس وقت کے وزیراعظم میان نواز شریف کو ایٹمی دھماکہ نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ اس کے بدلے کروڑوں ڈالر امداد کی پیشکش بھی کی گئی۔ تاہم عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیراعظم میاں نواز شریف نے 28 مئی کے دن پانچ ایٹمی دھماکے کرنے کا حکم دے دیا اور چاغی کے پہاڑوں پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ایٹمی تجربات کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں