پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم اسلم فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (FIC) تعینات

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

فیصل آباد میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے اچھی خبر ہے کیونکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ماہر امراض دل پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم اسلم کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی ) میں تعینات کردیا ہے –

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں تعینات پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم اسلم کا تبادلہ ایف آئی سی میں کردیا گیا ہے اور انہیں فوری طورپر نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے-

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اسلم دنیا بھر میں کارڈیالوجی شعبہ میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ان کی تعیناتی کو تمام شعبوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں