یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز ، لیکن کتنے روپے؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےسمری یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کئے جانے کا امکان ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز جب کہ پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کی تجویز ہے۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں