ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سالانہ اعداد شمار جاری کردئیے؟؟

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

پاکستان کے ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سالانہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق مئی کے دوران مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ سالانہ شرح 10.87 فیصد رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح 8.83 فیصد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ ماہ چکن 16.87 ، پھل 10.54 فیصد آٹا 9.75 ، گوشت 4.68 فیصد مہنگا ہواجبکہ انڈے، دالیں، صابن، ادویات بھی مہنگی ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ نے واضح کیا کہ گزشتہ سال کی نسبت زندہ برائلر چکن 60 فیصد مہنگا ہواجبکہ انڈے 55 فیصد ، آٹے کے نرخ 28.54 فیصد بڑھ گئے۔ اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک سال میں مصالحہ جات 26.71 فیصد، گھی 22 فیصدچینی 21.62 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت 20.62 فیصد مہنگا ہوا ، خوراک و مشروبات کی قیمتوں میں 14.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کی نسبت ٹرانسپورٹ 14 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں