میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہونگے یا نہیں ؟؟ وفاقی وزیر تعلیم نے انتہائی اہم اعلان کردیا

اسلام آباد ، نیوز ڈیسک

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال امتحانات لازمی ہوں گے جبکہ نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لیے جائیں گے۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں جتنے فیصلے ہوئے تمام متفقہ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی حکومت کیلئے آسان نہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق سب صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جبکہ وبا کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال امتحانات ضرور لینے ہیں۔وزیرتعلیم نے اعلان کیا کہ 9 ویں اور دسویں جماعت کا امتحان اختیاری مضامین اور ریاضی میں ہوگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کا امتحان بھی صرف اختیاری مضامین میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ بورڈ کو پرچوں میں وقفہ رکھنے کا بھی کہا ہے تاکہ بچوں کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومتوں سے کہاہے اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل کرائیں، اگر کسی کو ویکسی نیشن میں مشکلات کا سامنا ہے تو ہمیں آگاہ کریں، ہم این سی او سی سے ملکر ویکسین کے مسائل حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں