واسا فیصل آباد کے بوٹلنگ پلانٹ میں توسیع ، ڈیڑھ اور ہاف لیٹر بوتل کب متعارف؟؟ شیخ شاہد جاوید

فیصل آباد ، نیوز ڈیسک

واسا فیصل آباد کے وائس چیئرمین شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ پینے کے پانی کی اہمیت کے پیش نظر واسا کے بوٹلنگ پلانٹ کو توسیع دی جارہی ہے جہاں پر انیس لیٹر بوتل کے ساتھ ساتھ ڈیڑھ لیٹر اور ہاف لیٹر پانی کی بوتلیں تیار کی جائیں گی۔ فیصل آباد واسا ملک بھر میں واحد ادارہ ہے جو جدید اور معیاری پلانٹ سے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پینے کا پانی تیار کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے واسا فیصل آباد کے سیف ڈرکنگ واٹر پلانٹ اور جے بی پلانٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔شیخ شاہد جاوہد نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد کا بوٹلنگ پلانٹ اپنی مدد آپ کے تحت لگایا گیا ہے اور یہ واسا کے سافٹ امیج کو مزید بہتر بنانے اور ”نولاس نو پرافٹ“کے اصول کے تحت لگایا گیا تھا جس میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس اس پلانٹ کو توسیع دی جارہی ہے جو کہ واسا کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔اور واسا فیصل آباد بہت جلدکمرشل بنیادوں پر ڈیڑھ لیٹر اورہاف لیٹر کی بوتل متعارف کروا رہا ہے جس کے لئے انتطامات مکمل کئے جارہے ہیں۔

وائس چیئرمین نے واضح کیا کہ جھنگ برانچ کا بوسٹر اسٹیشن شہریوں کو مصفا پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے جہاں پر پانی کو حفظان صحت اصولوں کے مطابق بنانے کے لئے تمام معیارات مکمل کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر واٹر ریسورسز روحان جاوید نے وائس چیئرمین شیخ شاہد جاوید کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا کی مین لیبارٹری میں تیار ہونے والے پانی کے مختلف مراحل پر تجزیئے کئے جاتے ہیں اور پانی کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں